حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راونے راج بھون میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ ریاستی کابینہ میں جلد ہونے والی توسیع کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا
گیا۔
چندرشیکھر راو نے کرشنا کے پانی کی دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تقسیم کے معاملے پر جاری تنازعہ پر بھی بات چیت کی۔ مسٹر راو نے حال ہی میں شہر حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلزمیں بنجارہ بھون کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اشارہ دیا تھا کہ عنقریب کابینہ میں بنجارہ طبقہ کو نمائندگی دی جائے گی۔